• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پرحملے کی منصوبہ بندی، ملزمان کو پندرہ سال قید

جمعرات 30-07-2015
in عالمی خبریں
0
plf bomb-plan
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی ایک فوجی عدالت نے سنہ 2006 ء میں عمان میں اسرائیلی تنصیبات اور سنہ 2008 ء میں عمان میں اسرائیلی سفارت خانے پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار سات افراد کو دو سے پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان میں ایک کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی عدالت نے کچھ عرصہ قبل حراست میں لیے گئے ملزمان کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے، دھماکہ خیز مواد قبضے میں رکھنے اور اسرائیلی تنصیبات اور سفارت خانوں پرحملوں کےالزام سا افراد پر فرد جرم عاید کی تھی۔

سزا پانے والے سات افراد پریہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے عسکری تربیت اور اسلحہ حاصل کیا تھا۔ ان پر سنہ 2006 ء میں جنوب مشرقی عمان میں الموقر کے مقام پر امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور سنہ 2008 ء میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

اردنی عدالت کے مطابق ملزمان کے سنہ 2011 ء اور 2012 ء کے دوران لبنانی حزب اللہ کے ساتھ بھی براہ راست روابط قائم رہے۔ انہوں نے اردن سے فلسطینی علاقوں میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی بھی کوشش کی تھی۔

سات  ملزمان کو اردنی پولیس نے مئی 2014 ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں ایک شامی شہری بھی شامل ہے جو عدالت سے فرار ہوگیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.