• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردنی عدالت نے اسرائیل کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

بدھ 28-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf case-rejected
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی ایک عدالت نے اسرائیل کے خلاف دائر ایک شہری کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی کہ کسی دوسرے ملک کے خلاف مقدمہ کی سماعت اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ حالانکہ یہ عدالت اس سے قبل اسرائیل کے خلاف مقدمات کی سماعت کرچکی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں ایک اردنی شہر عید ابو علیم نے مقبوضہ فلسطینی علاقے وادی عقبہ سے اسرائیلی کارخانوں کی زہریلی گیسوں‌ کے اخراج کے باعث 150 شہریوں کے مہلک امراض کا شکار ہونے پر درخواست دی تھی کہ عدالت حکومت کے ذریعے وادی عقبہ کی گیس کی روک تھام کے لیے کوئی حکم صادر کرے تاکہ شہریوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔ خیال رہے کہ زہریلی گیس کے متاثرین میں ابو علیم کا ایک بیٹا بھی شامل ہے۔

اس پر عدالت نے فیصلہ دینے کے بجائے کہا ہے کہ اسے کسی دوسرے ملک یا حکومت کے خلاف فیصلہ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اردن کے قانون کے تحت کوئی عدالت کسی دوسرے ملک کے بارے میں سزا اور جزا کا فیصلہ نہیں کرسکتی ہے چاہے اس کے بارے میں ٹھوس ثبوت ہی کیوں نہ مہیا کیے جائیں۔ اگر کسی کو اسرائیل سے گیسوں کے اخراج سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو وہ سفارتی راستے سے اس کے تدارک کی کوشش کریں۔

مقدمہ کے وکیل احمد البدیرات کا کہنا ہے کہ اگرچہ عدالت نے یہ کہہ کر درخواست خارج کردی ہے کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے تاہم وہ دوبارہ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ ہم اب وادی عقبہ کے پراسیکیوٹر جنرل کو اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے درخواست دیں گے۔ انہوں ‌نے کہا کی اردن کے درجنوں شہری اسرائیلی گیسوں کی وجہ سے مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ہیں اور ہماری حکومت اور عدالتیں کیسے اس اہم معاملے سے چشم پوشی کرسکتی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.