• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردنی سفیر نے تین ماہ بعد اسرائیل میں ‌ذمہ داریاں‌ سنھبال لیں

منگل 03-02-2015
in عالمی خبریں
0
plf jordan-israel
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کے اسرائیل میں متعین سفیر ولید عبیدات نے تین ماہ کے تعطل کے بعد تل ابیب میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں دوبارہ سنھبال لی ہیں۔ اردنی حکومت کے مطابق ولید عبیدات کل سوموار کو واپس اسرائیل پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سوموار کی شام ہی سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائی دوبارہ شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ اردن نے اسرائیل میں‌ متعین اپنے سفیر کو پانچ  نومبر 2014ء کو مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے حملوں ‌اور صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند کیے جانے کے بعد واپس بلا لیا تھا۔ اردنی حکومت کا کہنا تھا کہ سفیر کی واپسی مشاورت کے لیے کی گئی ہے تاہم مشاورت کا سلسلہ تین ماہ تک طویل ہوگیا۔

اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات محمد المومنی نے سوموار کو بتایا کہ اسرائیل میں‌ متعین سفیر ولید عبیدات کو دوبارہ اسرائیل روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ سفیر کی واپسی مسجد اقصیٰ‌ کے حوالے سے صورت حال خراب ہونے کے بعد صلاح مشورے کے لیے ہوئی تھی تاہم اب چونکہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے حالات معمول پر آچکے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں 65 ہزار فلسطینیوں ‌نے نماز جمعہ ادا کی۔ یہ ایک غیرمعمولی تعداد ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اب کشیدگی ختم ہوچکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اردن کا پیغام پوری دنیا بالخصوص اسرائیل تک پہنچ گیا ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں مسلمانوں کے اس تاریخی مقدس مقام کے اسلامی تشخص کو نقصان نہیں پہنچنے دینا چاہتے ہیں۔ یہ بات اسرائیل کو بھی بتا دی گئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.