عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے روسی ہم منصب سیرگی لافروف نے شام اور فلسطین کے مسائل پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمن الصفدی اور لافروف کے درمیان خطے کی موجودہ صورت حال بالخصوص شام اور فلسطین جیسے سلگتے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر اردنی وزیر خارجہ نے شام کا بحران سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اورÂ تنازع فلسطین کے حل کے لیے مذاکراتی کوششیں آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔