رپورٹ کے مطابق اردنی ٹریفک پولیس کے چیئرمین اور دیگر ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے بس حادثے کے اسباب کا پتا چلایا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے اچانک بس کو اپنی لائن سے ہٹا کردوسری لائن پرلانے کی کوشش کی تھی۔
اردنی وزارت مذہبی امور اور مقدسات اسلامیہ کی جانب سے بھی فلسطینی معتمرین کی بس کو پیش آئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت زخمی ہونے والے تمام فلسطینی عازمین عمرہ کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ اردنی وزارت صحت نے بھی زخمی فلسطینیوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کی مفت سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔