(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سعودی حکومت نے، صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی انتخابی مہم پراسّی ملین ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ کے رکن اور لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں دو ہزار پندرہ کے انتخابات میں صیہونی حکومت کے موجودہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی انتخابی مہم پرخرچ ہونے والی رقم سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے فراہم کی تھی۔اسحاق ہرتزوگ نے پناما پیپرز کے انکشافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں دو ہزار پندرہ کے انتخابات میں، سعودی فرمانروا نے نیتن یاہو کو انتخابی مہم کے لئے اسی ملین ڈالرکی رقم دی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ یہ رقم محمد ایاد کیالی نام کے ایک شامی نژاد ہسپانوی باشندے کے ذریعے نیتن یاہو کی انتخابی کمیٹی تک پہنچائی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سعودی رقم ورجینیا کے ایک بینک میں ٹیڈی نام کے ایک صیہونی تاجر کی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔