(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز آئرلینڈ کے وزیر برائے امور خارجہ سائمن کووننی ایک اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ غزہ کی پٹی پہنچے۔
شمالی غزہ میں بیت ھنون (ایریز) بارڈر کراسنگ کے میڈیا آفس کے مطابق ، گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ پہنچے والے آئرش وزیرخارجہ سائمن کووننی ایک روز قبل (پیر )کو مقبوضہ بیت المقدس سے محصور شہر غزہ پہنچے والے فلسطینی واٹر اتھارٹی کے سربراہ مازن غنائم سے ملاقات کریں گے اور ان سے شمسی توانائی کے شعبے میں آئرش سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی واٹر اتھارٹی کے سربراہ مازن غنائم آج آئرش وزیرخارجہ کے ہمرہ جنوبی غزہ کے ساحلی علاقے دار البلہ میں ڈی سالینیشن پلانٹ کا دورہ کریں گے ا۔
آئرلینڈ کے مقامی اخبار آئرش ٹائمز کے مطابق آئرش وزیرخارجہ غزہ میں آئرلینڈ کی مالی معاونت اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے ایک گرلز اسکول کا دورہ کریں گے اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر اور یو این آر ڈبلیو اے کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
