• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‎اسرائیلی بربریت، مصر کا غزہ کے زخمیوں کے علاج کا اعلان

منگل 15-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10903
0
SHARES
0
VIEWS

‎قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وزیر صحت ڈاکٹر احمد عماد الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت نے اسپتالوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی سے آنے والے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت مہیا کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شمالی سیناء کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی بھائیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مریضوں کی مصرمنتقلی کے لیے کرائسز سیل اور وزارت صحت کے زیرانتظام ہنگامی رابطہ مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ غزہ کی پٹی سے آنے والے مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچانے اور انہیں طبی امداد مہیا کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

احمد عمادالدین نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے لائے جانے والے زخمیوں کو العریش، بئر العبد، الشیخ زوید اور رفح کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچانے کے لیے سات ایمبولینسیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے زخمیوں کے لیے 58 اقسام کی ادویات مہیاکی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتالوں کے عملے کو حاضر رہنے اور تمام طبی ضروریات فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کل چودہ مئی کو فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے 70 سال پورے ہونےاور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف غزہ میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے کم سے کم 55 فلسطینیوں کو شہید اور 2700 کو زخمی کر دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie‎اسرائیلی بربریت، مصر کا غزہ کے زخمیوں کے علاج کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.