• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی آباد کاری کےخلاف ووٹ ڈالنے پراسرائیل نے انگولا کی امداد روک دی

جمعرات 29-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5493
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سلامتی کونسل میں حال ہی میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کے بعد صہیونی ریاست قرارداد کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف انتقامی کارروائی پراتر آئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالنے پر انگولا کی امداد روک دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 22 دسمبر کو سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی شہروں میں جاری توسیع پسندانہ سرگرمیاں بند اور یہودی آباد کاری کی مکمل طور پر روک تھام کرے۔ اسرائیل نے اس قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے ڈھٹائی کے ساتھ کہا تھا کہ وہ اسرائیل مخالف قرارداد پرعمل درآمد کا پابند نہیں۔ نیز صہیونی ریاست نے قرارداد میں یہودی آبادکاری کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے پر سلامتی کونسل کے ارکان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس قرارداد میں 15 ارکان میں سے14 نے حمایت کی تھی جب کہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جس کے نتیجے میں یہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی تھی۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے افریقی ملک انگولا کو دی جانے والی امداد روک دی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انگولا کی طرف سے یہودی آباد کاری مخالف قرارداد کی حمایت کی پاداش میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں متعین اسرائیلی سفیر اورن روزن نے انگولا حکام کو تل ابیب کے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اسرائیل اس سے قبل سلامتی کونسل میں یہودی آباد کاری کی مذمت کرنے پر افریقی ملک سینیگال کی امداد بھی بند کر چکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.