• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہفتے کی تعطیل کے تنازع پر نیتن یاھو کی بنیاد پرست یہودیوں سے مفاہمت

منگل 28-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9281
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’ہفتہ‘ کے روز کی تعطیل نہ کرنے اور اس دن بھی کام جاری رکھنے کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرلیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اسرائیل کی مذہبی جماعتوں کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ طے پایا ہے جس کہا گیاہے کہ ہفتے کے روز کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس روز سرکاری تعطیل برقرار رہے گی اور ہفتے کو کام جاری رکھنے کی کسی تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید احتجاج اور دباؤ کے بعد وزیراعظم نیتن یاھو نے مذہبی گروپوں سے مذاکرات کیے اور ان مذاکرات کے بعد فریقین میں طے پایا کہ ہفتے کے دن کی تعطیل ختم نہیں کی جائے گی۔

نیتن یاھو نے مذہبی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ وزیر داخلہ ارییہ درعی، وزیرصحت سبکدوش وزیرصحت یعقوب لیٹزمن اور یہودت ھتوراہ کے رکن پارلیمان موشے گیونی سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ چند ہفتوں سے ’ہفتہ‘ کے روز کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے گرما گرم بحث جاری تھی۔ اس بحث کے دوران یہودی مذہبی گروپوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کی تجویز واپس لے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک نیا آئینی بل پیش کیا جائے گا جس میں وزیر داخلہ کو ہفتے کے روز بازار کھلے رکھنے کے بلدیہ کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.