فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’ہاروپ‘ ڈرون اپنی نوعیت کا منفرد ایک بمبار اور جاسوس ڈرون ہے جو خود کش حملہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی اسے ایک خود کش بمبار طیارے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہرطرح کے فضائی موسمی حالات اور مشکل ترین مہمات کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ انتہائی بلندی اور کم سے کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت کے ساتھ یہ ڈرون چھ گھنٹے تک فضاء میں پرواز کرسکتا ہے۔
‘ہاروپ‘ ڈرون کو متحرک اہداف کو نشانہ بنانے اور ساحل سمندر پر موجود تنصیبات کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جنگی مقاصد کے ساتھ ساتھ اسے مانیٹرنگ اور اس جیسے دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق اس ڈرون طیارے کی لمبائی تین میٹر اور وزن 15 کلو گرام ہوگا۔ اسے کنٹرول روم سے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے آپریٹ کیا جاسکے گا۔
