• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کرپشن الزامات، رومانوی میں چار اسرائیلیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 12-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0628
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رومانیا کے پراسیکیوٹر برائے انسداد بدعنوانی نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے چار اسرائیلی سرمایہ کاروں کو کرپشن الزامات میں گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ وہ غیرقانونی طورپر رقوم کی ترسیل کے مرتکب رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے وسطی شہر براسوف کی ایک عدالت نے چار اسرائیلی سرمایہ کاروں کی گرفتاری اور 30 دن تک پولیس کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں میں ایک فرانسیسی نژاد عرب پتی یہودی ’بینی چیٹینمیٹز بھی شامل ہے۔

دیگر ملزمان کی شناخت تال سیلبرچین، شیمون شافی اور موشے آگاوی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چاروں ملزمان کو فوری طورپرگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

رومانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگرملزمان ملک میں موجود نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے تاکہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق ان چاروں ملزمان پرایک الزام جرائم پیشہ سیل تشکیل دینے کا بھی ہے جس کی مدد سے انہوں نے سنہ 2006 ء کے بعد متعدد مرتبہ غیرقانونی طورپر رقوم کی ترسیل کی تھی جس کے نتیجے میں رومانیہ کے قومی خزانے کو 135 ملین یورو کا نقصان ہوا تھا۔ یہ گروپ منی لانڈرنگ اور کالا دھن سفید کرنے کے جرم میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.