• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 11-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9467
0
SHARES
3
VIEWS

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنان نے امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااورامریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے قونصل خانے جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا لیکن مظاہرین قونصلیٹ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے قونصلیٹ کے سامنے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں علامہ مختار امامی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیکر ناصرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ مشرق وسطٰی کو ایک بار پھر آگ میں دھکیلنے کی سازش کا مرتکب ہوا ہے، اگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ خفیہ ساز باز نہ کرتیں تو آج امریکہ کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیتا، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ کر اسلامی ممالک کو موٹیویٹ کرے اور دنیا بھر کے ممالک امریکہ سے اپنے تعلقات منقطع کریں۔

دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دے کر عالمی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کا ٹرمپ کا فارمولا اقوام متحدہ کی توہین ہے، مذاہب کے درمیان ٹکراؤ اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ کی پالیسی امریکا کی ناکامی کا سبب بنے گی، امریکا اور امریکی صدر خود کو دنیا کا تھانیدار مت سمجھے، بیت المقدس کا تحفظ ہر حال میں کرینگے، ٹرمپ عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکار کر دنیا کو مذاہب کی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ اور او آئی سی امریکی صدر کی جارحیت کا فوری نوٹس لیں۔

0Pala9468

0Pala9469

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.