• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین مخالف اقدام کا اسرائیل نے خیرمقدم کیا

بدھ 16-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5041
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب ، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام میں رکاوٹ بنے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر تعلیم اور انتہا پسند جماعت جیوش ہوم پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر کا موقف ، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کو روکنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے تعلق سے امریکی پالیسی کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملت فلسطین کو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے ٹرمپ کے وعدے کے سائے میں ، امریکہ کی پالیسی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی امید نہیں کی جاسکتی۔

نیتن یاہو کی قیادت میں حکومتی اتحاد میں شامل وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ "ٹرمپ کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی ریاست کا دور لد گیا”۔ نفتالی بینیٹ نے امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار کی کامیابی پر خوشی کے شادیانے بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ” یہ جیت اسرائیل کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے نعرے سے دستبردار ہوجائے کیونکہ ملک کے وسط میں یہ ریاست ہماری سکیورٹی اور نصب العین کو نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے اپنی طرف سے امریکی صدر کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ ”نومنتخب صدر کا بھی یہی موقف ہے- ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔”

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین مخالف اقدام کا اسرائیل نے خیرمقدم کیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.