• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا ’اعلانِ القدس ‘ صیہونی نسل پرستی میں اضافے کا موجب

جمعہ 12-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5858
0
SHARES
0
VIEWS

لندن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے سال دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نوآبادیاتی (اپارتھائیڈ) اور نسل پرستانہ کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم’یورو ۔ مڈل ایسٹ ہیومن رائٹس‘ کے ہیڈ کواٹر سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا اعلان القدس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستانہ نفرت میں غیرمعمولی اضافے کا موجب بنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع پسندی، صیہونی آباد کاری، فلسطینیوں کی املاک اور اراضی پر غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن میں بھی شدت آگئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں کا ٹرمپ کے اعلان القدس سے قبل بھی فلسطین میں صیہونی آباد کاری اور توسیع پسندی کے حوالے سے موقف سخت تھا مگر ٹرمپ کے اعلان نے صیہونیوں کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے اور وہ پہلے سے بڑھ پر پوری شدو مد کے ساتھ غرب اردن کو یہودیانے اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی سرگرمیاں  بڑھ گئی ہیں۔

یورو مڈل ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے ہاؤسنگ و آباد کاری یوآف گالانٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے محض دو روز بعد مشرقی بیت المقدس میں چھ ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا، جس بعد حالیہ عرصے میں منظور ہونے والے مکانات کی تعداد 63 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں کو یہودیانے کی مزید سازشیں کررہے ہیں اور  القدس کی فلسطینی کالونیوں میں دو ہزار سے زائد صیہونیوں کو آباد کیا گیا ہے۔ ان کالونیوں کے اطراف میں اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹیں اور کیمپ قائم کر رکھے ہیں جن کے باعث فلسطینیوں کا آزادانہ نقل وحرکت کرنا مشکل اور زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس چھ دسمبر کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے احکامات دیے تھے۔ امریکی صدر کے اس اقدام کے بعد جہاں فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہیں وہیں صیہونی ریاست نے اپنی غاصبانہ اور توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ کا ’اعلانِ القدس ‘ صیہونی نسل پرستی میں اضافے کا موجب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.