• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سب سے بڑا ڈونر

جمعرات 17-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5058
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکاکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے ایک بڑے ڈونر ہیں۔ انہوں نے سنہ 1980ء میں جزیرہ نما سیناء اور سنہ 2005ء میں غزہ کی پٹی سے نکالے گئے یہودیوں کی آباد کاری کے لیے اسرائیل کو کروڑوں ڈالر کی رقوم فراہم کی تھیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرا الاشاعت عبرانی روزنامہ ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی اور کسی موقع پر فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت نہیں کی بلکہ وہ ذاتی طور پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے کروڑوں ڈالر کی رقم اسرائیل کو فراہم کی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں قائم کردہ ’’غوش قطیف‘‘ یہودی کالونی سے نکالے گئے یہودیوں کو فلسطین کے دوسرے علاقوں میں آباد کرنے کے لیے اسرائیل نے 10 ارب شیکل کا بجٹ تیار کیا۔ اس وقت کی اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاری کے لیے دنیا بھر کےیہودیوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی ارب پتی آفی شنٹسلر جو کہ ’’کیرن کیمٹ‘‘ کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر یہودی آباد کاروں کے لیے نئی کالونیاں قائم کرنے کے لیے بھاری رقوم فراہم کی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1980ء میں جزیرہ نما سینا میں قائم کردہ یہودی کالونی  سے یہودیوں کے انخلاء کے بعد ان کی آباد کاری کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھاری رقم فراہم کی تھی۔ اس رقم سے ’’بتحات شالوم‘‘ یہودی کالونی بنائی گئی۔ آج بھی اس کالونی کی تعمیر میں مدد کرنے والوں کے نام اس کی تختی پرموجود ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مرکزی ڈونر قرار دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سب سے بڑا ڈونر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.