• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن دونوں اسرائیل کی رضا مندی کے لئے کوشاں

منگل 27-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4493
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا میں رواں سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل دونوں صدارتی امیدواروں ری پبلیکنز کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کا اسرائیل کی حمایت، فلسطینیوں، القدس اور یہودی آباد کاری کے حوالے سے موقف کافی حد تک یکساں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں اور تجزیاتی رپورٹس کے مطالعے پرمبنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں امریکی صدارتی امیدوار اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے ’بیت المقدس‘ کی ’قربانی‘ دینا چاہتے ہیں۔ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی صہیونی ریاست کے مفادات کے لیے کھل کر بات کرتے ہیں اور القدس کے بارے میں دونوں کا لب ولہجہ ایک ہی جیسا ہے۔ اگرچہ قومی سطح پر دونوں ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

عبرانی ریڈیو نے سوموار کے روز نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ری پبلیکن پارٹی کی صدارتی امیدوارہ ہیلری کلنٹن نے امریکا میں رہنے والے یہودیوں اور یہودی لابی کے ساتھ عہد کیا ہے کہ وہ صدر منتخب ہوکر القدس کے حوالے سے فلسطینیوں کی یک طرفہ سفارتی مساعی کو ناکام بنائیں گی اور سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف یک طرف کوئی بھی فیصلہ جاری کرانے کی روک تھام کریں گی۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تعلقات لازم وملزوم ہیں اور ان کا سیاسی منشور اسرائیل کے ساتھ تزویراتی شراکت کو مزید وسعت دینا ہے۔

اتوار کو انہوں نے نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں بھی یقین دلایا صدرت منتخب ہو کر وہ اسرائیل کو تنہا کرنے کی عالمی مساعی کو ناکام بنائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کو یہودی ریاست بنانے کے لیے ہرقسم کی حمایت جاری رکھیں گی اور فلسطینیوں پر اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرانے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جاتا رہے گا۔

دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے توتل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم جاری کریں گے۔

القدس کے باب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہیلری سے زیادہ پرتشدد ہے اور ان کا کہنا ہے وہ بیت المقدس کو فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان متنازعہ نہیں مانتے۔ حتیٰ کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہو کر فلسطین میں یہودی توسیع پسندی روکنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے بلکہ اسرائیل کو یہودی آباد کاری کی مکمل چھوٹ دیں گے۔

رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ہیلری کا القدس کے بارے میں موقف ایک ہے اور دونوں اپنی اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے امریکی یہودیوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں اوراس حمایت کے لیے وہ القدس کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن دونوں اسرائیل کی رضا مندی کے لئے کوشاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.