• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مفادات کو اسرائیلی عزائم کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں: علی لاریجانی

منگل 06-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala7571
0
SHARES
2
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مفادات کو اسرائیلی عزائم کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمراں اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں حیاتی وابستگی کے قائل ہیں اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے علاقے کے ملکوں کو بھی فریب دے کر اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے غرض سے ٹرمپ کے مجوزہ دورہ مقبوضہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی ناپختہ ہے اور کسی بھی اسلامی ملک نے اسے قبول نہیں کیا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی منصوبے پر آسانی کے ساتھ عملدرآمد نہیں کر پائیں گے۔

ایران کے اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ فلسطین کے عوام بہت جلد اسرائیل کے شر سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے چودہ مئی کو امریکی سفارت خانے کی تل ابیت سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ امریکی مفادات کو اسرائیلی عزائم کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں: علی لاریجانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.