غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا میں گذشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری 2017ء کو حلف برداری کے بعد فلسطین میں یہودی آباد کاری کا ایک نیا طوفان آیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیس جنوری کو ڈنلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد فلسطین میں چند ہفتوں کے دوران 8 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی حکومت کے وزیر برائے ہاؤسنگ یواف گیلنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں 2086 Â نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس کے بعد چند ایام کے دوران فلسطین میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبوں کے ضمن میں آٹھ ہزار مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔ جس کے بعد غرب اردن میں مزید دو ہزار سے زاید مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتے غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت نے چھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔