مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ایجنسی کی طرف سے غزہ کے قریب بسائے گئے آباد کاروں کو ایک لاکھ شیکل تک کی رقم بہ طور قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی ایجنسی غزہ کی پٹی کے قریب فلسطینیوں کے کاغذی آتش گیر جہازوں، گیسی غباروں اور راکٹ حملوں سے متاثرہ صیہونی آباد کاروں کو 1 لاکھ شیکل تک کی رقم بہ طور قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ رقم نہ صرف صیہونی آباد کاروں کو دی جائے بلکہ غزہ کی پٹی کے قرب وجوار میں بسائے گئے صیہونی آباد کاروں کو بھی بحالی کے لیے ادا کی جائے گی۔
یہ رقم ’نیس‘ فاؤنڈیشن نامی ایک صیہونی تنظیم کے تعاون سے جاری کی جا رہی ہے جسے امریکا سمیت کئی دوسرے ممالک میں موجود صیہونیوں کی معاونت حاصل ہے۔