مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نیوزی لینڈ میں دو خواتین سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم جاری ہے۔ اب تک انہوں نے 14 ہزار نیوزلینڈ کے ڈالر جمع کرلیے۔ امریکی کرنسی یہ رقم 9108 ڈالر کے برابر ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی ریاست کی ایک عدالت نے دونوں کارکنوں کو پاپ موسیقار لورڈ کو تل ابیب میں ایک تقریب کے بائیکاٹ پر قائل کرنے پر جرمانہ کیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی کارکنان جسٹن ساکس اور نادیہ ابو شنب نے گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ۔ گذشتہ برس انہوں نے 45 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمع ہونے والی رقم غزہ کی پٹی میں خواتین کی بہبود پر صرف کریں گی۔
نیوزی لینڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ چونکہ ہمیں صیہونی ریاست کی طرف سے دباؤ میں لانے کے لیے جرمانہ کیا گیا۔ ہم نے اس کا جواب فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔