• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو تنازع فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،الھان عمر

منگل 11-06-2019
in عالمی خبریں
0
نیتن یاہو تنازع فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،الھان عمر
0
SHARES
32
VIEWS

امریکی سینٹ کی رُکن الھان عمر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام عاید کیا ہےکہ وہ کانگریس میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے دونوں‌بڑی جماعتوں ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کی طرف سے مشترکہ طور پربل لانے کوششوں میں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیاپر اپنے متعدد ٹویٹس میں امریکی سینیٹ کی مسلمان رکن الھان عمر نے لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم فلسطینی ریاست کی علیحدہ حیثیت کے لیے کی جانے والی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے حامی ایک عرصے سے کانگرس میں مداخلت کرکے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ارکان ہم پورے عزم کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے دو ریاستی حل کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی روک تھام کریں‌گے۔

ادھر امریکی اخبارات نے ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل امریکی ایوان نمائندگا سے قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے قرارداد کی منظوری روکنے کی کوشش کررہےہیں۔

جب سے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنھبالا ہے امریکا کی طرف سے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی امریکی حمایت میں کمی آئی ہے۔

کانگرس میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت میں بل ری پبلیکن رکن لینڈسی گراہم اور ڈیموکریٹک کے کریس وان ہولن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

ری پبلیکن پارٹی میں گراہم جیسےارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اس قرارداد کی حمایت سے اشارہ ملتا ہے کہ قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کانگرس میں یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہوجائے گی تاہم اسرائیلی وزیراعظم اس قرارداد پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہےہیں۔

Tags: نیتن یاہو تنازع فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،الھان عمر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.