• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کے کرپشن اسکینڈلز کے باوجود لیکوڈ عوام میں مقبول

پیر 05-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10354
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کرنے کے باوجود نیتن یاھو یہودیوں کی اکثریت کے مقبول لیڈر ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقعبرانی ذرائع ابلاغ  کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات کی صورت میں نیتن یاھو کی قیادت میں ’لیکوڈ‘ 29 نشستیں جیت سکتی ہے۔ سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگر آج ملک میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو نیتن یاھو اور ان کی جماعت ’لیکوڈ‘ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوسکتی ہے۔ اس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر ’فیوچر‘ پارٹی کو 24 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے فرد جرم عائد کیے جانے کی سفارش کے باوجود نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت بدستور برقرار ہے اور وہ ملک کے بنیاد پرست اور مذہبی حلقوں میں اب بھی مقبول ہیں۔ انتخابات کی صورت میں وہ ایک بار پھر حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کی صورت میں نیتن یاھو ملک میں پانچویں بار وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ وہ پہلی بار سنہ 1996ء میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

سروے جائزے کے مطابق آج کے ماحول کے مطابق انتخابات کی صورت میں نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ 120 کے ایوان میں 26 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔ دوسرے نمبر پر ’فیوچر‘ پارٹی 22 اور اپوزیشن کی لیبر پارٹی 15سیٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پرآسکتی ہے۔

سروے جائزے میں 45 فی صد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کرپشن کیسز کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتےہیں۔ عبرانی ٹی وی 10 پر کیے گئے سروے میں 50 فی صد کے خیال میں نیتن یاھو مُستعفی ہوجائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.