• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کی گردن کے گرد کرپشن کا پھندہ مزید تنگ، بیٹا بھی ملوث

بدھ 07-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10365
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی مبینہ کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران ان کے بیٹے یائیر نیتن یاھو کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع ابلاغ میں ’کیس 4000‘ کے عنوان سے مشہور مقدمہ میں نیتن یاھو کے بڑے صاحبزادے کو بھی ملوث کیا گیا ہے اور ان کے خلاف بھی تحقیقات کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نیتن یاھو کے بیٹے سے یہ پوچھ گچھ کرے گی کہ آیا ان کے والد کے اعلیٰ عہدے سے یائیر نیتن یاھو نے کس حد تک استفادہ کیا اور شاؤل اولوفٹیچ کی مقامی مواصلاتی کمپنی ’پیزک‘ کو کس طرح اپنے مقاصد کے لیے والدہ کے ساتھ مل کر استعمال کیا گیا۔

ٹی وی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یائیر نیتن یاھو کے خلاف تحقیقات کب شروع کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق  بینجمن نیتن یاہو کے انتہائی قریبی ساتھی نِیر ہیفیٹس کمیونیکیشن کمپنی اسکینڈل میں خود بھی مشتبہ تھے لیکن اب انہوں نے وعدہ معاف گواہ بنتے ہوئے ریاست کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شواہد فراہم کرنے پر بھی راضی ہو چکے ہیں۔

پولیس نے اس کیس کا نام کیس نمبر چار ہزار رکھا ہوا ہے۔ اس کیس میں نتین یاہو ابھی تک براہ راست نامزد نہیں ہیں لیکن ان کے قریبی ساتھیوں کی ان کے خلاف گواہیوں کے باعث ان کا مکمل سیاسی کیرئیر تباہ ہو سکتا ہے۔

یہ تمام تفتیشی عمل بیزک ٹیلی کام کمپنی کے اردگرد گھوم رہا ہے۔ مبینہ طور پر ریگولیٹری کک بیکس کے ذریعے اس کمپنی کو ایک ارب شیکل (اسرائیلی کرنسی) فراہم کیے گئے تھے تاکہ خبروں میں بینجمن نیتن یاہو سے متعلق مثبت کوریج کی جائے۔

نیتن یاہو ابھی تک ان الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیزک کے حوالے سے تمام فیصلے ریگولیٹری حکام نے کیے تھے، جن پر ان کا کوئی اثرو رسوخ نہیں تھا۔ ان کے مطابق یہ تمام تر فیصلے ایک پروفیشنل کمیٹی نے کیے تھے۔

اس سے پہلے فروری میں اسرائیلی تفتیش کاروں نے ایک دوسرے کیس کے نتائج بھی پیش کیے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق نیتن یاہو نے سن دو ہزار سات سے لے کر سن دو ہزار سولہ تک ایک ارب پتی خاندان سے تقریبا تین لاکھ ڈالر مالیت کے تحائف موصول کیے ہیں اور ان کے عوض عرب پتی خاندان کو رعایتیں فراہم کی گئی تھیں۔ تحائف میں سِگار، مہنگی شرابیں اور جیولری شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.