• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کا غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کے زندہ ہونے کا اعتراف

منگل 02-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7023
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ضمنی طور پر اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کی تحویل میں موجود فوجی زندہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کو ہرقیمت پر جلد از جلد رہا کرائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں ھدار گولڈن اور ارورن شاؤل کو جلد از جلد رہا کرانے کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ سے ملائیں گے۔

غزہ میں قید فوجیوں کی رہائی کی بات سے نیتن یاھو نے ضمنا اشارہ کیا ہے کہ غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجی زندہ ہیں نہ کہ فوجیوں کی میتیں ہیں۔

نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں قید اپنے فوجیوں کی رہائی میں کوئی سستی نہیں کرے گا۔ وہ قیدیوں کے اہل خانہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں جلد از جلد رہائی دلوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ہو یا امن ہو۔ ہم نے ہر معرکہ لڑنا ہے۔ جنگ کی تکالیف کو کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جنگ کی تکالیف میں سے ایک پریشانی ہمارے فوجیوں کی فلسطینی مزاحمت کاروں کی تحویل میں رہنا ہے۔ اہم کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران مجاھدین نے  دو اسرائیلی فوجیوں ھدار گولڈن اور شاؤل ارون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔ بعد ازاں ان کے بارے میں متضاد اطلاعات آتی رہی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق وہ زندہ ہیں جب کہ بعض انہیں مردہ قرار دے چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.