فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو کی طرف سے اہم سیکیورٹی راز لیک کیے جانے پر وزیراعظم ہاؤس اور اسٹیٹ کنٹرولر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راز لیک کیے جانے کا واقعہ حال ہی میں نیتن یاھو کے امریکا سے واپسی پر پیش آیا۔ اسرائیل آتے ہی نیتن یاھو نے اپنی پارٹی کا ایک اہم اجلاس ’کفار ھمکبیاہ‘ کے مقام پر طلب کیا جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نیتن یاھو نے ایک ایسا راز لیک کر دیا جس کے نشر کیے جانے یا عوام الناس تک پہنچانے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔
نیتن یاھو کی پوری تقریر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردی گئی تھی مگر جیسے حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو یاھو کی عبرانی میں پوسٹ تقریر ہٹا دی گئی۔
یدیعوت احرونوت نے اس راز کو پبلک میں شائع کرنے کے لیے اسٹیٹ کنٹرولر سے اجازت مانگی تھی مگر کنٹرولر کی طرف سے راز شائع کرنےسے منع کردیا گیا۔
