• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو نے ارکان کنیسٹ کو قبلہ اوّل پر دھاووں کی اجازت دے دی

جمعہ 25-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8382
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران وزراء اور ارکان کنیسٹ کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی اجازت دے دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 کی رپورٹ میں بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے ارکان کنیسٹ اور وزراء کے حرم قدسی میں داخلے کی اجازت کا معاملہ بھی پیش کیاگیا۔ وزیراعظم نے آئندہ منگل کو قبلہ اوّل اور حرم قدسی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد صہیونی ارکان کنیسٹ (پارلیمنٹ) کو مزید اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اکتوبر 2015ء کو فلسطین میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے بعد ارکان کنیسٹ اور وزراء کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

تاہم عام صہیونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پر بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ جب سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے حرم قدسی کو اسلامی ثقافت کاحصہ قرار دیا ہے تب سے صہیونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاووں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس صہیونی شرپسندوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.