• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو علاقائی امن عمل سے دست بردار!

منگل 07-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6328
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے چھ ماہ قبل مصر میں امن کانفرنس کے انعقاد کی جو تجویز دی تھی اس سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے چھ ماہ قبل اپوزیشن لیڈر یتزحاق ہرٹزوگ سے تجویز پیش کی تھی جس میں کہا تھا کہ وہ مصر کے ساتھ مل کر قومی سلامتی کے ایشوز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں مصر اور دوسرے پڑوسی ملکوں کی سربراہ قیادت پر مشتمل ایک امن کانفرنس کے انعقاد کے متمنی ہیں۔ مگر اب وزیراعظم اپنی اس تجویز سے منکر ہوگئے ہیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق نیتن یاھو نے اس تجویز سے انکار تین ہفتے قبل کیا اور اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ وہ اب مصر کے ساتھ مل کر کسی علاقائی امن کانفرنس کی تجویز میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ وزیراعظم یاھو نے اس تجویز پرعمل درآمد سے اس لیے انکار کیا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں دائیں بازو کے شدت پسند یہودیوں کے شدید رد عمل کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس تجویز کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا جب حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ گذشتہ برس مصر، اردن اور اسرائیل کی سربراہ قیادت نے وادی العقبہ میں ایک خفیہ اجلاس منعقد کیا تھا جس میں فلسطینی ریاست کی بندر بانٹ کی ایک نئی تجویز سے اتفاق کیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.