• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میانمار نے پہلی بار اسرائیل میں ملٹری اتاشی مقرر کردیا

جمعہ 06-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11435
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے مصدقہ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میانمار کی حکومت نے صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسرائیل میں پہلی بار ملٹری اتاشی بھی مقرر کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایشیائی ملک (میانمار) کا ایک وفد حال ہی میں تل ابیب کے دورے پرآیا تھا۔ اس وفد نے اسرائیلی وزیر ایوب قرار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

عبرانی ریڈیو ’کے اے این‘ کے مطابق اسرائیل میں متعین کردہ میانمار کے ملٹری اتاشی نے اسرائیلی فوج کے زیراہتمام منعقدہ متعدد تقریبات میں بھی شرکت کی۔ حال ہی میں فضائی دفاع کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں بھی میانمار کے ملٹری اتاشی مدعو تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں مقامی سطح پر تیار کردہ اسلحہ کی ایک نمائش میں بھی میانمار کے ملٹری اتاشی کا دورہ کرایا گیا۔ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہاہے جب میانمار کی فوج پر وہاں کی مسلمان اقلیت پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ برما کی فوج کے مظالم کے باعث لاکھوں مسلمان ھجرت کرکے بنگلہ دیش میں عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ میانمار اور اسرائیل کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کی خبریں نئی بات نہیں۔ گذشتہ مہینوں میں سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ میانمار کی فوج وہاں کے مسلمانوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل سے  حاصل کردہ اسلحہ استعمال کررہی ہے۔ امریکا اور یورپی یونین جیسے ممالک بھی میانمار کی فوج کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.