مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابقÂ صیہونی ریاست کے بیرون ملک خفیہ ادارے ’موساد‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی اور بیرون ملک اسرائیلی مفادات کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ادارے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ صیہونی ریاست کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جاسکے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 7 کی رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی ریاست کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ’موساد‘ نے 2 ارب شیکل کا اضافی بجٹ مانگا ہے۔عبرانی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موساد نے اپنے کارندوں کی تنخواہوں اور دیگر مالی مراعات اضافے کا مطالبی کیا ہے تاکہ بیرون ملک صیہونی ریاست کو درپیش سلامتی کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔
ادھر اسرائیلی وزارت خزانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اس تجویز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موساد کے لیے قومی پیدوارا کے 6 فی صد کو موساد کے بجٹ کے لیے مختص کیا جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے دو خفیہ اداروں ’موساد‘ اور ’شاباک‘ نے 72 ارب شیکل سالانہ خرچ کرتے ہیں۔