• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغوی اسرائیلی فوجی کی والدہ کا بیٹے کے زندہ ہونے کا دعویٰ

اتوار 31-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2057
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء میں جنگ کے دوران زخمی حالت میں مجاھدین کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے صہیونی فوجی ارون شاؤل کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا بیٹا غزہ میں ابھی زندہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک عبرانی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں مغوی فوجی کی والدہ ’’زھاوا شاؤل‘‘ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہمیں مغوی بیٹے ارون شاؤل کے بارے میں جو ثبوت مہیا کیے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہے۔

عبرانی میڈیا نے مغوی فوجی کی والدہ کے بیان کو یرغمالیوں کے بارے میں دھماکہ خیز بیان قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک گوریلا کارروائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک کرتے ہوئے ایک فوجی کو زخمی حالت میں یرغمال بنا لیا تھا۔ بعد ازاں یہ افواہیں بھی آتی رہی ہیں کہ زخمی حالت میں جنگی قیدی بنائے گئے شاؤل ارون کچھ عرصے بعد زخموں کی نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے شاؤل ارون کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مغوی فوجی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا وجدان کہتا ہے کہ میرا بیٹا زندہ ہے مگر میں صرف وجدان اور شعور پر یقین نہیں رکھتی۔ اسرائیلی فوج نے ہمارے خاندان کو ارون شاؤل کے بارے میں جو معلومات فراہم کی ہیں۔ ان سے ثابت ہوتا کہ وہ زندہ ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ فوج نے انہیں بیٹے کے بارے میں کیا ثبوت فراہم کیے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ فی الحال میڈیا میں کوئی بات نہیں کر سکتیں۔ جلد یا بدیر وہ تمام معلومات ظاہر کر دی جائیں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.