• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مظلوم فلسطینی قتل عام کی تحقیقات کی حمایت پر اسرائیل کا یورپ سے احتجاج

منگل 22-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10902
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ذریعے فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے 118 فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی حمایت پر اسرائیل نے سخت احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں متعین یورپی ملکوں اسپین، سلوینیا اور بیلجیئم کے سفیروں کو طلب کیا اور غزہ میں مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی حمایت پر ان سے سخت احتجاج کیا گیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق مغربی یورپ کے امور کے معاون نے بیلجیئم، سلوینیا اور اسپین کے سفیروں کو طلب کر کے ان سے سخت احتجاج کیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر وطن واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی جس پر اسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تیس مارچ سے مشرقی غزہ میں ہزاروں فلسطینی سنہ 1948ء کی جنگ میں نکالے گئے علاقوں میں واپس جانے کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 118 فلسطینی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 62 فلسطینی صرف 14 مئی کی تاریخ کو شہید کیے گئے۔ اس روز فلسطینی صیہونی ریاست کے ناجائز تسلط کے 70 برس پورے ہونے اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے احتجاج کر رہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.