فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق نافذ العمل قوانین کے تحت قابض اسرائیلی فوج اور سرحدی پولیس کو غرب اردن میں فلسطینیوں کی طرف سے ہونے والے زخمی یا مالی نقصانات سے بچانے کے لیے انتظامیہ ان کیÂ مکممل شنوائی کرتی ہے اور حتی الامکان ان کی مدد کی جاتی ہے۔
نافذ العمل قوانین کے تحت لڑائی کے حوالے سے غیر اہم فلسطین علاقے اور مقبوضہ یروشلم میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں کے مکانات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے لیکن مشرقی یروشلم میں اسرائیلی پولیس کو ایسی کچھ سہولت میسر نہیں ہے انہیں مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مقامی رہائشیوں سے تصادم میں مخلتف نوعیت کے زخم بھی آتے ہیں اور مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔
گیلاد اردان کی ترمیم کا مقصد گرین لائن میں اسرائیلی پولیس اور سرحدی پولیس کی تمام سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کرنا اور مشرقی یروشلم کے رہائشیوں کی جاب سے حائل رکاوٹوں کو زائل کرنے کے لِیے مکمل تعاون بھِی کرنا ہے۔