رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے مسجد الاقصی میں جھڑپیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسجد الاقصی اور اس کے اطراف میں جھڑپیں بند کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مسجد الاقصی کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے گریز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب عرب لیگ نے مسجد الاقصی میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی جارحیت اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسجد الاقصی کو نمازیوں پر بند کرنے اور بیت المقدس کے تاریخی اور مذہبی شواہد کو مٹانے کی بھی مذمت کی گئی۔
