• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کے قریب پُل اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی ہے: جامعہ الازھر

جمعہ 12-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9845
0
SHARES
2
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھرنے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں صیہونی آباد کاروں کی قبلہ اوّل تک رسائی کے لیے پل کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی مجرمانہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ الازھر مسجد اقصیٰ کے جنوب میں صیہونی آباد کاروں کی سہولت کے لیے پُل کی تعمیر کے منصوبے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کو یہودیانے ، مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور بیت المقدس کے تاریخی معالم وآثار کو تباہ کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔

جامعہ الازھر نے اپنے بیان میں صیہونی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاوون کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ تاریخی اور علمی دستاویزات میں القدس میں صیہونیوں کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی وجود ملتا ہے۔

بیان میں ایک بار القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو باطل اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام فلسطین میں صیہونی آباد کاری اور اسرائیل کی توسیع پسندی کی حوصلہ افزائی کا موجب بن رہا ہے۔ امریکی صدر نے القدس کے بارے میں فیصلہ کرکے تاریخی فیصلوں، عالمی قراردادون اور اخلاقی قدروں کو پامال کیا ہے۔

جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونیوں کا دعویٰ ہے کہ مسلمانوں القدس پر کوئی حق نہیں اور قرآن پاک میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں۔ مگر یہودیوں کا یہ دعویٰ تاریخی اور علمی دستاویزات میں جھوٹ کا پلندہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.