• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کی بندش اسرائیل کا انسانیت کے خلاف جرم ہے:ترکی

بدھ 19-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7900
0
SHARES
4
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کے بعد اذاں اور نمازوں کی ادائیگی پر پابند پر ترکی کی حکومت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ترک حکومت نے مسجد اقصیٰ کی بندش کو اسرائیل کا انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک حکومت کے ترجمان نعمان قورتولموش نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ (قبلہ اوّل) میں اذان اور نماز کی ادائیگی پر پابندی انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور مذہبی آزادی پرحملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد جب سے اسرائیل نے القدس پرقبضہ کیا ہے یہ پہلا موقع ہے جب قبلہ اوّل میں اذان دینے اور نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

قبل ازیں ترک وزیراعظم نے بن علی یلدرم اور صدر طیب ایردوآن بھی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کرچکے ہیں۔ وزیراعظم یلدرم نے قبلہ اوّل کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کیے جانے کو ناقابل قبول، عالمی قوانین اور مذہبی آزادیوں کے منافی اور انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر مزید پابندی سے حالات زیادہ بگڑ سکتے ہیں۔ توقع ہے اسرائیل حالات کو زیادہ خراب کرنے کی حماقت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر ام الفحم سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں نے فدائی حملہ کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا تھا۔

صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں  گھس کران تینوں فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ فلسطینی نمازیوں پر بند کردی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.