• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مقام، یہودیوں کا کوئی حق نہیں:یونیسکو

جمعہ 14-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4693
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی طرف سے دائر کردہ ملکیت کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام قرار دیا ہے۔ یونیسکو کے اس کے فیصلے پر صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ’یونیسکو‘ نے ایک فیصلے کی منظوری دی جس میں قرار دیا گیا ہے کہ قبلہ اوّل (مسجد اقصیٰ) صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا دعویٰ باطل ہے۔

یونیسکو میں گذشتہ روز قبلہ اوّل کے حوالے سے ہونے والی رائے شماری میں 26 ممالک نے قرارداد کے حق میں جب کہ 6 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 26 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جب کہ دو ملک غیرحاضر رہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست نے یونیسکو میں قبلہ اوّل کے حوالے سے ہونے والی رائے شماری روکنے کے لیے بھرپور کوشش کی اور یورپی ملکوں کو رائے شماری سے روکنے میں کامیاب بھی رہا ہے تاہم اس کے باوجود قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر زراعت اوری ارئیل کا کہنا ہے کہ ان کی کوششوں کا مقصد یونیسکو میں مسجد اقصیٰ پر رائے شماری کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو بے معنی اور غیر موثر کرنا تھا۔

خیال رہے کہ یونیسکو اسی نوعیت کے ایک فیصلے میں گذشتہ اپریل میں ایک قرارداد میں قبلہ اوّل کو مسلمانوں کی ملکیت قرار دے چکی ہے۔ اس وقت یونیسکو کی قیادت فرانس کے پاس تھی۔ فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی دباؤ میں آ کر کہا تھا کہ اسے یونیسکو میں ہونے والی رائے شماری پر افسوس ہے اور وہ آئندہ اس طرح کی کسی بھی رائے شماری کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.