• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ اور ملائیشیا کی مسجد ’ولایۃ‘ جڑواں مساجد قرار

ہفتہ 21-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10754
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ اور ملائیشیا کی تاریخی جامع مسجد ’ولایۃ‘ کوجڑواں مساجد قرار دیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کمیٹی نے مسجد اقصیٰ اور ملائیشیا کی تاریخی مسجد ’ولایۃ‘ کو جڑواں مساجد قرار دینے کے تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے یہ بات کل جمعہ کے روز مسجد ولایہ میں جمعہ کے  اجتماع سے خطاب میں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ’MY AQSA‘ آرگنائزیشن کی مساعی سے مسجد اقصیٰ اور مسجد ولایۃ کو جڑواں مساجد قرار دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی تنظیم نے مجھے ذاتی طورپر کہا تھا کہ میں مسجد اقصیٰ اور مسجد ولایۃ کو جڑواں مساجد قرار دینے کے اقدام کی حمایت کروں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الشیخ عکرمہ صبری نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کو سراہا اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے قبلہ اوّل کے لیے بہت سی قربانیاں دیں۔ آپ الاقصیٰ کے محافظ ہیں۔ میں مسجد اقصیٰ کے بے پناہ محبت رکھنے پر ملائیشیا کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ مسجد ولایہ کولالمپور میں واقع ہے۔ یہ مسجد 16 ویں صدی کی ایک عمارت کی جگہ تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی تعمیر 2000ء میں مکمل ہوئی اور یہ مسجد پانچ ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

مسجد میں مختلف سائز کے 22 گنبد ہیں۔ اس کے اطراف میں پانی کی نہر بہتی ہے اور مسجد میں 17 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.