• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مساجد میں اذان پر پابندی اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے: افتاء کونسل

جمعہ 18-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5071
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے دارلافتاء نے فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اذان پر پابندی کو اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری دارالافتاء کے زیرانتظام ’’اسلام فوبیا مانیٹرنگ سیل‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست پربھی اسلام فوبیا کا بھوت سوار ہے۔ یہی وجہ ہے کی اسرائیل فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے لیے قانونی کارروائی کی کوششیں کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی کوششیں مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کی نفی اور فلسطین اور پورے خطے میں مذہبی اشتعال پھیلانے کی گھناؤنی کوشش ہے۔

مصری افتاء کونسل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے مسلمانوں کے مذہبی شعائر میں مداخلت کا قطعا کوئی جواز نہیں ہے۔ مسلمانوں کو ہر لحاظ سے اپنی مساجد کوآباد کرنے، مسجد اقصیٰ سمیت تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پانچوں نمازوں کی اذان دینے کا حق حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور اسے کسی صورت میں پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.