• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسئلہ فلسطین کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

جمعرات 22-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7590
0
SHARES
0
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ صیہونیزم اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنایا جانا ضروری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ عالم اسلام کے درمیان اختلافات سے صرف اسرائیل اور دہشت گردوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مسئلہ فلسطینی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ صیہونیوں نے خطے میں دہشت گردی کو پروان چڑھا کر مسئلہ فلسطین کو سرد خانے تک لے جانے کی بھرپور کوشش کی ہے لیکن آج بھی مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور اسے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے واضح کیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت، ظلم کے خلاف جنگ، عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی ترویج، دہشت گردی کا ٹھوس مقابلہ اور امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کی مداخلت کا منہ توڑ جواب دینا عالمی یوم القدس کے مقاصد میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی نے ساری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس بات میں شک نہیں ہے کہ خطے کے ملکوں اور عالم اسلام کے درمیان اختلافات سے صرف اسرائیل اور عالمی صیہونیزم ہی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے بھی کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر عالم اسلام میں تشدد سے پاک دنیا یعنی اسرائیل سے عاری دنیا کا نعرہ گونجے گا۔

عالمی یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جعلی حکومت اور اس کا اصل حامی امریکہ نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے مسائل و مشکلات اور تشدد و دہشت گردی کی جڑ ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے بیدار اور انقلابی عوام عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے سن انیس سو اسّی میں ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ساری دنیا کے مسلمان اس دن فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت میں مظاہرے کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.