اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی شہریوں کی یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقوں سے کیے جانے والے انفرادی حملوں کے صہیونی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا واویلا شروع کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے چاقو حملوں سے صہیونی معیشت کا بیڑا غرق ہوچکا ہے۔
عبرانی ویب پورٹل” وللا” کے مطابق رواں ماہ اسرائیل کو نہ صرف امن وامان کی بدترین صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ معیشت کے تمام شعبوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خاص طورپر کپڑوں، فیشن مصنوعات، سیاحتی شعبہ، کاسمیٹک انڈسٹری اور دیگر شعبوں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل کے پرھجوم بازاروں میں بھی ہوکا عالم ہے۔ زر مبادلہ میں غیر معمولی کمی آئی ہے اور افراط زر بڑھ رہا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے باعث درآمدات وبرآمدات کا کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بدستور جاری رہتا ہے صہیونی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
