فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں وزیراعظم کے مشیر نیئر حیفٹس نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد لیکوڈ کے دیگر لیڈروں کو بھی مشکل میں ڈال
دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیکوڈ کے متعدد لیڈر اور کئی حکومتی عہدیدار جن میں کم سے کم دو وزیر بھی شامل ہیں کرپشن کیسز کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حیفٹس نے تفتیش کاروں کو اہم معلومات دی ہیں۔ وہ جلد ہی دیگر چار عہدیداروں کے حوالے سے بھی پولیس کو کرپشن میں ملوث ہونے کا بیان دے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ایک سابق مشیر نیر حیفٹس نے میڈیا میں مشہور کرپشن کیس 4000 میں نیتن یاھو کے خلاف گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔