بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے صدر مقام صیدا میں کل اتوار کو’دفاع القدس‘ کے حوالے سے ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ملین مارچ میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو القدس ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک وسیع وعریض فلسطینی پرچم کی بھی نمائش کی گئی۔دفاع القدس جلوس جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ اس موقع پر فلسطینی پرچم کی نمائش کی گئی اور مقررین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو مسترد کردیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کے حوالے سے عالم اسلام اور پوری دنیا میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔
لبنان میں حماس رہنما احمد عبدالھادی اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کو اسرائیلی کےحوالے کرنے کا صیہونی اقدام عرب ممالک اور عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
