فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ٹیلیفون کرکے انہیں غزہ کے موجودہ مالی بحران کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
امیر قطر نے غزہ کے عوام کے لیے 33 ملین قطری ریال کی رقم عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
امیر قطر کی طرف سے فراہم کردہ رقم غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ محمد العمادی کی زیرنگرانی کمیٹی حماس کے حکام کے ساتھ مل اس رقم سے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے لیے ایندھن اور دیگر سامان کی خریداری کرسکیں گے۔
محمد العمادی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کی تقسیم اور اس کے استعمال کے حوالے سے فلسطینیوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ امدادی رقم کو غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے استعمال کیا جاسکے۔
