• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قبلہ اوّل آمد روکنے کے لیے اسرائیل کا غرب اردن اور غزہ کا گھیراؤ

ہفتہ 11-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1652
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کی ہدایت پر ماہ صیام کے پہلے جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے دونوں علاقوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ غزہ کی پٹی کے چند سو افراد کے سوا باقی تمام شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے کم سے کم 50 سال کی عمر کی شرط عائد کی تھی۔ بعد ازاں ضعیف العمر شہریوں کو بھی قبلہ اوّل کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے علاوہ مغربی کنارے اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کی بھی ناکہ بندی کردی تھی اور وہاں سے بھی فلسطینیوں کے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ اور دیگر مقاصد کے لیے ہفتے میں ایک دن سفر کی اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔ تا اطلاع ثانی غزہ کے باشندے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ ماہ صیام سے قبل اسرائیلی حکام کی طرف سے غزہ کے شہریوں کو محدود تعداد میں اسرائیلی جیلوں میں اپنے اقارب سے ملاقات اور نماز جمعہ کی ادائی کی اجازت دی گئی تھی۔

فلسطینی محکمہ شہری امور کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد المقادمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں ایک نوٹس ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کی ہفتے میں ایک بار محدود سفری سہولت ختم کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بعض دوسری شرائط کے تحت مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے جا سکتے ہیں

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.