قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ نے ایک بار پھر اسرائیل کو فلسطین میں غیرقانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطین میں آباد کاری آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈ کواٹرکی طرف سے فلسطین میں صہیونی آباد کاری کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں صہیونی آباد کاری جنگ جرائم کی سطح پر ایک سنگین جرم ہے جس کی روک تھام کے لیے عالمی اداروں سے روجوع کرنا ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے تل ابیب کو دیوار مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے اور دیوار براق تک ایک تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ یہودی توسیع پسندی اور غیرقانونی آباد کاری کا حصہ ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی ایک ذیلی کمیٹی نے اس منصوبے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد براق سیڑھی کی تعمیر کرکے غیرملکی سیاحوں اور صہیونی آباد کاروں کی دیوار براق تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
عرب Â لیگ نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران صہیونی ریاست نے منظم انداز میں توسیع پسندی اور یہودیانے کے غیرمعمولی منصوبے شروع کیے ہیں۔ فلسطین میں صہیونی آباد کاری اور مقدس مقامات پر قبضے کی سازشیں جنگ جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔
اسرائیل کے ان اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جانی چاہیے۔
منصوبے کے تحت دیوار براق کے قریب 80 میٹر گہرائی میں دو کلو میٹر طویل سرنگ تعمیر کی جائے گی جہاں سے ریلوے لائن دیوار براق تک پہنچائی جائے گی۔
تل ابیب سے دیوار براق تک ریلوے لائن منصوبے کے لیے سات ارب شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے اور یہ منصوبہ رواں سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔ تل ابیب سے بیت المقدس تک اس ریلوے ٹریک کی لمبائی 56 کلو میٹر ہوگی جس کی مدد سے تل ابیب سے بیت المقدس سے صرف 28 منٹ Â میں سفر ممکن ہوگا۔