• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی کاز سے سعودی عرب کی خیانت

جمعرات 28-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11370
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے فلسطین مسئلے سے متعلق امریکا کے متنازع امن منصوبے کی حمایت کردی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی امریکہ اور اسرائیل سے قربتوں کی خبریں ان دنوں عام ہیں لیکن اب اسرائیلی میڈیا نے اس راز کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے فلسطین مسئلے سے متعلق امریکا کے متنازع امن منصوبے کی حمایت کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے سعودی عرب، اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت نے صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے نئے، متنازع اور نام نہاد امریکی امن منصوبہ پر عمل درآمد کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اردن میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس پر سعودی شہزادے خالد بن فرحان نے، جنہوں نے جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے اور جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات اور پالیسیوں اور خاص طور پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے ان کی کوششوں پر شدید تنقید کی۔

سعودی شہزادے خالد بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محمد بن سلمان کی عجلت صرف اس لئے ہے کہ وہ امریکا کی غلامی کر کے ہر حال میں سعودی عرب کے تخت شاہی پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.