قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی دھڑوں میں قومی مصالحت کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور تحریک فتح سمیت دیگر فلسطینی رہنماؤں کے وفود مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آپہنچی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کی زیرسرپرستی فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی بات چیت کا عمل جہاں سے عید سے قبل ختم ہوا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی مصالحت سے ہمارا مقصد فلسطینیوں میں وحدت اور غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔خیال رہے کہ مصرکی سرپرستی میں فلسطینیوں میں مصالحتی عمل کئی ماہ سے جاری ہے مگراس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو مصر کے ساتھ اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔
ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ اب قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں اور مزاحمت کے نتیجے میںÂ ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی بات چیت کے لیے اتوار کو تحریک فتح کا وفد بھی قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ فتح کے وفد کی قیادت عزام الاحمد کررہےہیں جب کہ وفد میں حسین الشیخ، روحی فتوح اور دیگر بھی شامل ہیں۔