• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں: اقوام متحدہ

اتوار 29-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10612
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھبنے والے اقوام متحدہ کے ادارے ’اوچا‘ نے اپنی 15 روزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کا بے پناہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے وحشیانہ قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’اوچا‘ کی طرف سے جاری کرد رپورٹ میں غزہ میں جاری فلسطینی احتجاج اور اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے 700 میٹر کے فاصلے پر فلسطینیوں نے احتجاجی خیمے لگا رکھے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے حالیہ چار ہفتوں کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا۔ صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2369 فلسطینیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جن میں سے 1739 فلسطینیوں کو براہ راست  فائرنگ کرکے  زخمی کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار ہفتوں سے اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا  بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے چار ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے46 فلسطینیوں کو قتل اور5500 کو زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ میں زور دیا گیا ہے غزہ کی پٹی میں پُرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ اسرائیلی فوج ایک بار نہیں بلکہ باربار فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.