• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مظاہرین کو گولی مارنے کے خفیہ اسرائیلی احکامات

منگل 01-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10823
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج کو مشرقی غزہ میں جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات اعلیٰ سطح کی قیادت کی طرف سے دیے گیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ ایک کیس کا جواب داخل کرایا ہے۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اخیار کیا گیا ہے کہ فوج یہ تسلیم کرچکی ہے کہ اسے غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والے مظاہرین کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گیے ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو خفیہ طور پر ایسے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے فلسطینی مظاہرین کو خطرہ قرار دے کر انہیں گولیاں ماریں۔ تاہم یہ احکامات خفیہ ہیں۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں پُرامن مظاہرین پر آتشیں گولیاں چلانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کرے اور پُرامن شہریوں پر گولیاں چلانے کے احکامات کا نوٹس لے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.